تمل ناڈو : اسٹالن کی بیٹی اور داماد کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کو دروڑمونیترکژگم ( ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن کی بیٹی اورداماد کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے

ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس
ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کو دروڑمونیترکژگم ( ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن کی بیٹی اورداماد کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ 25 سے زائد افسران تمل ناڈو میں محترمہ سینتھامرے نیلانگرائی کی رہائش گاہ، دفتر اور ریئل اسٹیٹ فرم پر چھاپے جاری ہیں۔

چھاپے کے دوران مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس افسران نے اسٹالن کے داماد سبریسن سے متعلق لوگوں کے ٹھکانوں، ڈی ایم کے کی آئی ٹی یونٹ کے ممبر کارتک موہن اور جی سکویئربالا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے انّانگر سے ڈی ایم کے رکن اسمبلی ایم کے موہن کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ ڈی ایم کے نے محترمہ سینتھامرے کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈی ایم کے نے کہا ہے کہ یہ چھاپے مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کی جانب سے سیاست سے متاثرہوکرمارے جارہے ہیں۔

اسٹالن نے ان چھاپوں کے تعلق سے وزیراعظم نریندرمودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے چنئی واقع میری بیٹی کے گھرپر چھاپے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔‘‘


اریاوولر علاقہ میں انتخابی تشہیرکر رہے اسٹالن نے کہاکہ وہ ان چھاپوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کو بچارہی ہے۔ میں مودی سے کہناچاہتا ہوں کہ یہ ڈی ایم کے ہے، یہ نہ بھولیے کہ میں کلیگنارکا بیٹا ہوں۔

انہوں نے کہا، ’’میں اس سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ اس اسٹالن نے ایمرجنسی کے دوران میسا کو دیکھاہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ مجھے چھاپے سے ڈرا سکتے ہیں، یہ اے آئی اے ڈی ایم کے، کے ساتھ ہوسکتا ہے لیکن یہ ڈی ایم کے ساتھ نہیں۔

ڈی ایم کے جنرل سکریٹری دورئیمروگن نے کہا کہ جب سیاسی جماعت اپنی انتخابی مہم مکمل کرنے والی ہے اور ووٹنگ کے دن کی تیاریوں میں مصروف ہے تب محکمہ انکم ٹیکس محترمہ سینتھامرے کے گھر پر سیاسی انتقام کے جذبات سے چھاپے ماری کرارہی ہے۔

اس سے قبل ڈی ایم کے رککن اسمبلی ای وی ویلو کے تروونّاملائی کے ٹھکانوں پر چھ مارچ کو چھاپے مارے گئے تھے۔ ساتھ ہی ان کے کالج کیمپس میں بھی۔ اس چھاپوں کے دوران 3.5 کروڑروپے ضبط کئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Apr 2021, 4:20 PM
/* */