تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چار مزدور ہلاک، دو زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو شیوکاشی سرکاری اسپتال کے سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل کرایا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ویردھونگر: تمل ناڈو کے ویردھو نگر ضلع کے شیوکاشی کے قریب میٹو پٹی میں ہفتہ کو ایک پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چار مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح آر کے وی ایم پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ اس حادثے کی وجہ سے کم از کم سات گودام اور شیڈ گر گئے۔ ان گوداموں میں پٹاخوں اور انتہائی آتش گیر کیمیکلز کا بڑا ذخیرہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ کیمیائی مادے میں رگڑ کے باعث ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے شیوکاشی سرکاری اسپتال کے سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل کرایا گیا ہے۔ سینئر ریونیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا وہاں سیکورٹی کے اصولوں کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔