کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 22 ہزار سے زائد نئے معاملے آئے سامنے، 406 افراد کی موت

ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1431 کیس درج کئے گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 22775 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 16764 تھی۔ نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34861579 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 406 مریض جاں بحق ہوئے جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کو ملک میں 58 لاکھ 11 ہزار 487 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 45 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار 150 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1431 کیس درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8949 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 34275312 ہوگئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 13420 بڑھ کر 104781 ہو گئے۔


ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.32 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.30 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔ اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں ایکٹیو کیسز 419 کم ہو کر 20106 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 2742 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5179277 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 353 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47794 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں اس عرصے میں 6293 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ فعال کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 28199 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 8 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141526 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1766 مزید مریضوں کے کورونا سے صحت مند ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 6509096 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔