تمل ناڈو: فیسٹول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر کلکٹر کی پابندی، ایس سی، ایس ٹی کمیشن نے کیا جواب طلب

بریانی فیسٹیول میں 20 مختلف قسم کی بریانی پیش کئے جانے کا منصوبہ تھا، تاہم کلکٹر نے بیف بریانی پیش کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے سبب تنازعہ پیدا ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چنئی: تمل ناڈو نے ضلع تروپتھور میں منعقد ہونے جا رہے بریانی فیسٹیول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر کلکٹر کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے بعد فیسٹیول ہی منسوخ ہو گیا۔ ضلع انتظامیہ نے ضلع کے ایمبور میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے 13 سے 15 جون تک فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔

ریاست کے ایس سی/ایس ٹی کمیشن نے کلکٹر کی بیف بریانی پر عائد کی گئی پابندی کو مسلمانوں اور دلتوں و قبائلوں کے تئیں امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کلکٹر کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ کی تفتیش کی جانی چاہئے کیونکہ اس میں چھواچھوت اور مسلمانوں کے خلاف امتیاز نظر آتا ہے، جبکہ ایمبور میں ان کی آبادی دو لاکھ سے زیادہ ہے۔


بریانی فیسٹیول میں 20 الگ الگ طرح کی بریانی کی ڈش پیش کئے جانے کا منصوبہ تھا لیکن اس پر تنازعہ ہو گیا کیونکہ بیف بیریانی پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کلکٹر نے بیف بریانی پیش کرنے کی اجازت دینے سے زبانی طور پر کہا کہ بیف بریانی پیش نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے لیا گیا کیونکہ اس سے دوسرے مذہب کے لوگ ناراض ہو سکتے ہیں اور اس سے بھیڑ مشتعل ہو سکتی ہے۔

بریانی فیسٹیول کا انعقاد کرنے والی مسلم تنظیموں اور ویدوتھلائی چیروتھیگل کاچی کے نمائندگان نے اس فیصلہ پر از سر نو غور کرنے کے لیے ضلع افسران سے رابطہ قائم کیا۔ جبکہ وی سی کے کے لیڈر تھول تھروماولون نے اس حکم پر سوال اٹھایا اور کلکٹر کے اس اعلان کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر کو اپنا موقف واپس لینا چاہئے اور بیف کو بھی اجازت دینی چاہئے، ورنہ ہمیں یہ محسوس ہوگا کہ کلکٹر آر ایس ایس سے متاثر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 May 2022, 10:45 AM