تمل ناڈو: مدورائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت، ’گو بیک مودی‘ کے لگے نعرے

تمل ناڈو کے مدورائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زبردست مخالفت ہوئی ہے، ہاتھوں میں سیاہ پرچم لئے ایم ڈی ایم کے کارکنوں نے انہیں کا لے جھنڈے دکھائے اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کے مدورائی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کو ناراض ایم ڈی ایم کے کارکنان کی مخالفت کا سخت سامنا کرنا پڑا، ایم ڈی ایم کے کارکنان وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرہے تھے، ساتھ ہی 'مودی گو بیک گو' جیے نعرے بھی لگارہے تھے، پورے شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوئے، ایم ڈی ایم کے کارکنان کے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھے، وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ایم ڈی ایم کے کارکنوں کی قیادت ایم ڈی ایم کے چیف وائیکو کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف سڑکوں پر تو احتجاج ہوا ہی ہے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم کے دورے کی مخالفت دیکھی گئی، ٹوئٹر پر صبح سے ہی # گوبیك گو مودی ٹاپ پر گردش کر رہا ہے۔

مخالفت اور مظاہروں کت درمیان وزیر اعظم نریندر مودی مدورائی پہنچے، جہاں انہوں نے نے ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ) کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے علاوہ انہوں نے مدورائی، تجاور اور تیرونےلویلی میڈیکل کالجوں کے خصوصی بلاکوں کا افتتاح بھی کیا۔

تمل ناڈو کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ کے کوچی جانے کا پروگرام ہے، جہاں وہ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے انٹیگریٹڈ ریفائنری کمپلیکس کا افتتاح کریں گے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی یہاں پر ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، وزیر اعظم نریندر مودی کوچی میں ہی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے اسٹوریج ویسل کا بھی افتتاح کریں گے، وہیں، ایٹٹومانور میں وہ اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jan 2019, 4:09 PM
/* */