سرکاری ملازمت کے لیے تمل زبان لازمی

صرف تمل نوجوانوں کی بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں براہ راست بھرتی کے لیے یہ بل لایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تمل ناڈو میں  گورنر روی اور حکمراں جماعت ڈی ایم کے کے مابین ویسے ہی سیاسی ہنگامہ آرائی جاری ہے  ، اس بیچ میں حکومت نے ایک ایسا بل اسمبلی میں منظور کرایا ہے جو صرف تمل جاننے والوں کو ریاستی  نوکریوں میں اہل قرار دے گا۔ تمل ناڈو حکومت نےکل یعنی  جمعہ کو ریاستی اسمبلی میں سرکاری خدمات میں بھرتی کے لیے تمل زبان کے سوالیہ پرچے کو لازمی قرار دینے کے لیے ایک بل پاس کیا۔یہ بل یکم دسمبر 2021 سے لاگو ہوگا۔

بل سیشن کے آخری دن وزیر خزانہ پالانیول تھیاگا راجن نے پیش کیا  جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے گورنر کے خطاب کے لیے شکریہ کی تجویز پیش کرنے کے بعد کل اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس بل کو نافذ کرنے کے لیے تمل ناڈو گورنمنٹ سرونٹ (سروس کی شرائط) ایکٹ، 2016 میں ایک نیا پروویژن داخل کرنے کی کوشش کی گئی۔


بل کے مقاصد کے مطابق صرف تمل نوجوانوں کی بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں براہ راست بھرتی کے لیے تمام مسابقتی امتحانات میں تمل زبان کو لازمی پیپر کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ سرکاری حکم یکم دسمبر 2021 کو جاری کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔