’ملک کی خواتین سے بات کریں‘، رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے بہار کے انتخابی نتائج کے بعد اپوزیشن لیڈران کو دیا مشورہ
شیو سینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’محترم اپوزیشن لیڈران، میرا ایک مشورہ ہے کہ ملک کی خواتین سے بات کریں۔ ان کے بغیر کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘

ہار اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریاست کی 243 سیٹوں میں سے 200 سے زائد پر این ڈی فتحیاب ہوتی ہوئی نظر آر ہی ہے۔ انتخاب میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، این ڈی اے اتحاد میں شامل دیگر پارٹیوں کی کارکردگی بھی کافی شاندار رہی۔ اسی درمیان شیو سینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انتخابی نتائج کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’محترم اپوزیشن لیڈران، میرا ایک مشورہ ہے کہ ملک کی خواتین سے بات کریں۔ ان کے بغیر کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘ ان کے اس ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ انتخاب میں خواتین سے منسلک مسائل کو درکنار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دراصل اس بار بہار میں اسمبلی انتخاب کے اعلان سے قبل ہی نتیش کمار نے خواتین کے حق میں کئی اقدام کیے۔ ان میں سے ایک بہار حکومت کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے روزگار کو فروغ دینے کے لیے ’چیف منسٹر ویمن ایمپلائمنٹ اسکیم‘ بھی ہے۔ اس منصوبہ کا بنیادی مقصد ریاست کے ہر خاندان کی ایک خاتون کو اپنی پسند کا روزگار شروع کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ انتخاب سے عین قبل شروع کیا گیا یہ منصوبہ نتیش کمار کے لیے ماسٹر اسٹروک ثابت ہوا، اس کی پہلی قسط خواتین کو مل بھی گئی تھی۔ اب انتخابی نتائج بھی نتیش کمار اور این ڈی اے کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ ہر بار کی طرح اس بار کے اسمبلی انتخاب میں بھی بی جے پی کی مکمل توجہ خواتین ووٹروں پر رہی۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی بار بار خواتین کی بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ خواتین کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کا بھی بار بار ذکر کرنا، این ڈی اے کے لیے کافی فائدہ مند رہا، جس کا اثر انتخابی نتائج میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔