لون ایپ کے ذریعے پیسے انٹھنے والے گروہ کا پردہ فاش

سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے کنبہ، دوستوں اور رشتہ داروں کو اس کی مورفڈ اور فحش تصاویر بھیج کر نامعلوم لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی ہیں ۔

فائل تصویریو این آئی
فائل تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دہلی پولیس نے جبراََ وصولی کرنے والوں کے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرنے اور ایک ہندوستانی ماسٹر مائنڈ سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے جبراََ وصولی کی رقم چین، ہانگ کانگ اور دبئی میں ایک چینی شہری کے اکاؤنٹ میں بھیجی جا رہی تھی ۔

ملزمان کو دہلی، راجستھان کے جودھ پور، ہریانہ کے گوروگرام اور ملک کے دیگر حصوں سے مبینہ طور پر جبراََ صولی کے نام پر بے گناہوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور قرض چکانے کا جھانسہ دے کرجبراََ وصولی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


کروڑوں کے گھپلے میں ایک اکاؤنٹ میں 8.25 کروڑ روپے کی جبراََ وصولی کا انکشاف ہوا ہے اور 25 مزید اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس کو ایک متاثرہ کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس نے الزام لگایا تھا کہ اس کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے اورسوشل میڈیا کے ذریعے اس کے کنبہ، دوستوں اور رشتہ داروں کو اس کی مورفڈ اور فحش تصاویر بھیج کر نامعلوم لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی ہیں ۔


شکایت کنندہ نے ایک ایپ کے ذریعے قرض لیا تھا۔ اس نے وقت پر قرض کی ادائیگی کر دی لیکن مذکورہ رقم کی ادائیگی کے بعد اسے ایپ سے متعلق ملازمین کے دھمکی امیزاور گالی گلوچ والے واٹس ایپ کالز/ پیغامات موصول ہونے لگے۔ دہلی پولیس کے آئی ایف ایس سی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ شکایت کنندہ نے یہ بھی دیکھا کہ مبینہ دھوکہ باز ایک اعلیٰ پولیس افسر کی پروفائل تصویر استعمال کر رہا تھا ۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کے ایک مبینہ واٹس ایپ نمبر پر ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی تصویر استعمال کی گئی تھی، جس کے مطابق اس کیس میں دفعہ 384/385/419/420/120 آئی پی سی کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔