سرینگر کی ڈل جھیل میں ’ہاؤس بوٹ‘ تک کھانا ڈلیور کرے گا سوئیگی

آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم سوئیگی نے کہا ہے کہ اب اس نے سری نگر میں واقع ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹوں پر قیام کرنے والے سیاحوں کے لیے کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوئیگی / آئی اے این ایس</p></div>

سوئیگی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم سوئیگی نے کہا ہے کہ اب اس نے سری نگر میں واقع ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹوں پر قیام کرنے والے سیاحوں کے لیے کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کے حوالہ سے شکارہ آپریٹروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو ہاؤس بوٹ کے دروازے تک ڈلیوری کرنے میں مقامی ڈلیوری شراکت داروں کی مدد کریں گے۔

سوئیگی فوڈ کے قومی کاروبار کے سربراہ سدھارتھ بھاکو نے ایک بیان میں کہا، ’’سوئیگی ہاؤس بوٹ ڈلیوری لوکیشن کی پرواہ کئے بغیر سروسز فراہم کرنے کے کمپنی کے مشن کا ایک ثبوت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’شکارہ اقدام کے ذریعے ہماری فوڈ ڈلیوری ہمارے گاہکوں کی متفرق ضروریات کو پورا کرنے کے ہمارے عزم کی مثال ہے، خواہ وہ شہر کی سڑکوں پر گھوم رہے ہوں یا ہاؤس بوٹ پر آرام کر رہے ہوں۔‘‘


اس کے علاوہ کمپنی نے واضح کیا کہ مقامی ڈلیوری شراکت داروں کو ان کے وقت کے لیے مناسب معاوضہ دیا جائے گا، کیوں کہ اس میں آن روڈ ڈلیوری سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ سوئیگی نے کہا کہ اس سے ریستورانوں کے لیے گاہکوں تک پہنچنے اور ان کے ذائقہ دار کھانوں کو براہ راست ان کے گھروں تک پیش کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2022 میں سری نگر میں آپریشن شروع کرنے والے سوئیگی کے پلیٹ فارم پر 300 سے زائد ریستوران ہیں، جو مقامی لوگوں اور سیاحوں کو یکساں طور پر مختلف قسم کے کھانے پیش کرتے ہیں۔ سوئیگی فوڈ نے 600 سے زیادہ شہروں میں تقریباً 2 لاکھ ریستورانوں سے شراکت داری کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔