ہار کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا جذباتی بیان،”دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی“

دیویا گوتم نے کہا کہ ‘میں آپ سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اس پہلی منزل میں جب آپ نے میرا ساتھ دیا تو میری پوری زندگی ہرمنچ پر بشمول ثقافت،سیاست اور سماجی پلیٹ فارموں پر آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہوں گی۔‘

<div class="paragraphs"><p>بہار میں ووٹنگ / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/CEOBihar">@CEOBihar</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کردیا گیا۔ جہاں این ڈی اے کو کامیابی نصیب ہوئی ہے وہیں مہا گٹھ بندھن کوغیر متوقع نتائج سے مایوسی ہوئی جس میں اتحادی پارٹیوں کے کئی رہنما ہار گئے۔ ضلع پٹنہ کی دیگھا اسمبلی سیٹ پر آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مامو زاد بہن دیویا گوتم کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ مہا گٹھ بندھن کی امیدوار تھیں۔ شکست کے بعد انہوں نے اپنے پہلے رد عمل میں کہا کہ آپ کی دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ چونکہ آپ نے اس پہلی منزل میں میرا ساتھ دیا ہے، اس لیے میں ہمیشہ آپ کے درمیان رہوں گی، آپ کی خوشیوں اورغم میں آپ کی ساتھی بنی رہوں گی۔

دیویا گوتم سی پی آئی (ایم ایل) کے ٹکٹ پر دیگھا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی تھیں۔ انتخابی نتائج کے بعد انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگھا اسمبلی حلقہ کے ہمارے معزز شہریوں، ہمارے والدین، ہماری بہنوں اور بھائیوں سے، میں یہ کہنا چاہوں گی کہ جب میں پہلی بار سیاسی میدان میں اتری تھی، تو آپ سب نے مجھے بہت پیار اور آشیرواد دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ دیگھا سے آپ کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ آپ کے درمیان رہتے ہوئے آپ کے سُکھ، دُکھ میں، جدوجہد کی ساتھی بنی رہوں گی۔ اسی یقین کے ساتھ میں آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔


انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے اوپر بھروسہ کیا اور ہمارے اوپر بھروسہ کریں گے، ان سبھی کو میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں آپ سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اس پہلی منزل میں جب آپ نے میرا ساتھ دیا تو میری پوری زندگی ہرمنچ پر بشمول ثقافت،سیاست اور سماجی پلیٹ فارموں پر آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہوں گی۔

پٹنہ ضلع میں 14 اسمبلی سیٹیں ہیں اس میں ایک دیگھا سیٹ بھی شامل ہے۔ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سنجیو چورسیا نے اس سیٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے مہاگٹھ بندھن کی امیدوار دویا گوتم کو 59,079 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سنجیو چورسیا کو 111,010 ووٹ ملے۔ چورسیا بہار میں دوسرے اور پٹنہ ضلع کے14 اسمبلی حلقوں میں پہلے مقام پر زیادہ ووٹوں سے جیتنے والے ممبراسمبلی بنے ہیں۔ وہیں دویا گوتم کوکل 51 ہزار922 ووٹ حاصل ہوئے۔