سوشانت کیس: مزید 2 منشیات فروش این سی بی کی گرفت میں

منشیات معاملہ میں اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پچھلے دو تین دن کے دوران گرفتار شدہ ان منشیات فروش ملزمین کو عدالت کی جانب سے مختلف مدت کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

تصیویر ٹوئٹر
تصیویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

ممبئی: انسداد منشیات بیورو نے چرسکوسٹا اور سوریہ دیپ نامی دو منشیات فروشوں کو گوا سے گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ انھیں ٹرانزٹ ریمانڈ میں ممبئی لایا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں ان کے مبینہ ملوث ہونے کے سلسلے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

منشیات کے معاملے میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پچھلے دو تین دن کے دوران گرفتار شدہ ان منشیات فروش ملزمین کو عدالت کی جانب سے مختلف مدت کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

منشیات کے معاملے میں این سی بی کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک سوشانت کیس سے متعلق منشیات کے زاویے میں اداکارہ ریا چکرورتی، اس کے بھائی شوک اور دیگر سمیت مجموعی طور پر 18 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ این سی بی کی شک کی سوئی فلم انڈسٹری کے کچھ دوسرے لوگوں کی طرف بھی اشارہ کر رہی ہے جن کو سوشانت کی موت کے بعد سے ہی ایک پریشانی کا سامنا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔