مدنا پور اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنائے جانے پر حیرت زدہ ہوں: جون مالیا

اداکارہ جون مالیا نے کہا کہ وہ مدنا پور سے امیدوار بنانے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں‘‘۔

جون مالیا، تصویر آئی اے این ایس
جون مالیا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکتہ: بنگالی فلم اداکارہ جون مالیا مدنا پور اسمبلی سیٹ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار بنائے جانے پر حیرت زدہ ہیں، مدنا پور اسمبلی سیٹ سے بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے سنہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں 16641 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جون مالیا مدنا پور سے بی جے پی کے امیدوار شمیت داس اور کمیونسٹ پارٹی انڈیا کے امیدوار ترون کمار گھوش کے خلاف میدان میں اتری ہیں۔ ترنمول کانگریس کے پروگراموں میں سب سے زیادہ سرگرم نظر آنے والی خاتون نے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی پر حیرت زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ’’یہ میرے اہل خانہ اور دوستوں کے لئے بھی حیرت کی بات ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور اس الیکشن میں شامل ہوں گے‘‘۔ اداکارہ جون مالیا نے کہا کہ وہ مدنا پور سے امیدوار بنانے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں‘‘۔


جون مالیا مدنا پور کے ایس ڈی او آفس میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد وہ کچھ مقامی مندروں میں گئیں اور پوجا کی ۔ ان کے ساتھ نارائن گڑھ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پردیوت گھوش بھی تھے۔ پردیوت گھوش جون مالیا کے الیکشن ایجنٹ بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔