نیٹ پی جی معاملہ: سپریم کورٹ آج سنائے گا حتمی فیصلہ

ریاستی حکومت کے میڈیکل کالجوں میں آل انڈیا کوٹہ کی سیٹوں میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں معاشی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کو ریزرویشن دینے کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جمعرات کے روز سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ جمعہ یعنی آج سنایا جائے گا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے عرضی گزاروں اور ریزرویشن کی حمایت کرنے والی مرکزی حکومت کی طرف سے تفصیل سے سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق فیصلے کے لیے 7 جنوری کی تاریخ درج کی گئی ہے۔


ریاستی حکومت کے میڈیکل کالجوں میں آل انڈیا کوٹہ کی سیٹوں میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے۔ حکومت نے ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی کی حد 8 لاکھ روپے تک مقرر کی ہے۔

بنچ اس معیار اصول کو طے کرنے کاطریقہ کار جاننا چاہتی تھی۔ اس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 30 نومبر 2021 کو تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 31 دسمبر کو اپنی رپورٹ دی تھی۔ اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی حکومت نے حال ہی میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا اور عدالت کو بتایا تھا کہ 8 لاکھ روپے کی حد معقول ہے۔


واضح رہے اس معاملہ کو لے کر ڈاکٹروں نے ہڑتال بھی کی اور ان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ اس تعلق سے ڈاکٹروں کے وفد نے مرکزی حکومت سے ملاقات بھی کی تھی اور دونوں میں اتفاق رائے بھی نظر آیا تھا لیکن زمین پر کوئی فیصلہ نظر نہیں آ یا جس کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jan 2022, 8:11 AM