مظفر پور شیلٹر ہوم: متاثرہ لڑکیوں کو گھر بھیجنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ

سپریم کورٹ مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں متاثرہ بچیوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے جمعرات 12 ستمبر کو حکم سنائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں متاثرہ بچیوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے جمعرات 12 ستمبر کو حکم سنائے گا۔ جسٹس این وی رامن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ متاثرہ لڑکیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم سنائے گی۔
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے ذریعہ مہر بند لفافوں میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کچھ لڑکیوں کے گھروں کا پتہ چلا ہے اور ان کے والدین انہیں واپس لے جانے کے لئے تیار ہیں۔ ایک معاملے میں ، لڑکی نے اپنے گھر کا پتہ بتایا ہے ، لیکن کنبہ کے افراد اس پتے پر نہیں ملے ہیں۔ لڑکی نے گھر کا لوکیشن بتایا ہے۔


بنچ نے کہا کہ وہ جمعرات کو اس سلسلے میں حکم جاری کرے گی۔ اس سے قبل 18 جولائی کو ، بینچ نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے فیلڈ ایکشن پروجیکٹ ’کوشش‘ کو شیلٹر ہوم میں متاثرہ لڑکیوں سے بات چیت کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاکہ ان کی بادآباکاری کی جاسکے۔

واضح رہے کہ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس (ٹِس) وہ تنظیم ہے جس نے اس جنسی استحصال کے معاملہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ ٹس کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مظفرپور شیلٹر ہوم میں بچیوں کو جنسی اور جسمانی اذییتیں دی جاتی تھیں۔ اس معاملہ کا پردہ فاش ہونے کے ساتھ ہی بہار سمیت ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ اس معاملہ میں کئی سیاسی رہنماؤں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ صوبہ کی نتیش حکومت کی اس معاملہ میں کافی فضیحت بھی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔