یومِ جمہوریہ تشدد معاملہ: ششی تھرور اور 6 صحافیوں کو راحت، گرفتاری پر سپریم کورٹ کی روک

اس معاملہ کی سنوائی آج تین ججوں کی بنچ نے کی جس میں چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس بوپنہ اور جسٹس وی سبرامنیم تھے۔ یہ عرضی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور چھ صحافیوں نے دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں ششی تھرور اور 6 صحافیوں کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت دو ہفتہ بعد ہوگی۔

اس معاملہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، صحافی راج دیپ سردیسائی، مرنال پانڈے، ظفر آغا اور دیگر صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان پر ملک سے دشمنی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی سنوائی آج تین ججوں کی بنچ نے کی جس میں چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس بوپنہ اور جسٹس وی سبرامنیم تھے۔ یہ عرضی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور چھ صحافیوں نے دائر کی تھی۔


واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاج کر رہے کسانوں کے ذریعہ ٹریکٹر ریلی نکالی گئی تھی جس میں تشدد ہوا تھا اور ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ اس شخص کی موت کو لے کر ایک ٹوئٹ پر کانگریس کے رہنما ششی تھرور اور ملک کے چھ معروف صحافیوں کے خلاف الگ الگ ریاستوں میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ اس کے خلاف ششی تھرور اور چھ صحافیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */