پرشانت بھوشن کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کی روک، گجرات پولیس کو نوٹس

سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلا ف گجرات میں درج ایف آئی آر کے مدنظر پولیس کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی اور ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلا ف گجرات میں درج ایف آئی آر کے مدنظر پولیس کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی اور ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا۔

جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت کے دوران بھوشن کے دلائل سننے کے بعد گجرات پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ عدالت نے ریاستی پولیس کو دو ہفتہ کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔ اس درمیان بنچ نے بھوشن کے خلاف کسی طرح کی پولیس کارروائی اور ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔


خیال رہے کہ بھوشن کے ایک ٹوئٹر پر فوج کے ایک ریٹائرڈ جوان جے دیو جوشی کی شکایت پر ان کے خلاف گجرات کے بھکتی نگر پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور سرکاری احکام پر بے وجہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بھوشن نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ جب لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کو کروڑوں کا نقصان ہوا تو حکومت دوردرشن پر رامائن اور مہابھارت سیریلوں کی نشریات شروع کرکے لوگوں کو افیون کھلا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔