اترپردیش میں کانوڑ یاترا نہیں ہوگی، خود سے نوٹس معاملے کا نپٹارہ

ریاستی حکومت نے عدالت کو یہ بتایا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ریاست کی کانوڑ یاترا کمیٹیوں نے اس بار بھی کانوڑ یاترا روکنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ کی فائل تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سپریم کورٹ نے اترپردیش میں کانوڑ یاترا کی اجازت سے متعلق خود سے نوٹس معاملے کا کل یعنی پیر کو نپٹارہ کردیا۔ اس بار اب ریاست میں کانوڑ یاترا نہیں ہوگی۔

جج روہنگٹن ایف نریمن اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے ریاست کے حکام کو یہ یقینی بنانے کے لئے کہا ہےکہ عوامی زندگی کو براہ راست متاثر کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے سختی سے نپٹا جائے اور فوری طورپر کارروائی کی جائے۔عدالت کے اس حکم کے بعد ریاست میں اب کانوڑ یاترا نہیں ہوگی۔ دنیا کی زیادہ تر مذہبی سرگرمیاں کوورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے نہیں ہو رہی ہیں ۔


ریاستی حکومت کی طرف سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ریاست کی کانوڑ یاترا کمیٹیوں نے اس بار بھی کانوڑ یاترا روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے وکیل نے کہاکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود ہی کانوڑ یاترا کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وبا کے مدنظر یاترا نہ نکالیں۔ اس کے بعد عدالت نے معاملہ کا نپٹارہ کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔