سپریم کورٹ نے یو اے پی اے معاملے میں نیوز کلک ایڈیٹر کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس کیا جاری

سپریم کورٹ نے جمعرات کو نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی طرف سے دائر درخواستوں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی طرف سے دائر درخواستوں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ درخواستوں میں ان کی پولیس حراست کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت کیس میں چیلنج کیا گیا ہے۔

بنچ میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس پی کے مشرا نے دلائل سنے اور تین ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔اس معاملے کی مزید سماعت 30 اکتوبر کو کی جائے گی۔ الزام ہے کہ نیوز پورٹل کو چین نواز پروپیگنڈہ چلانے کے لیے رقم ملی تھی۔

گزشتہ ہفتے، دہلی ہائی کورٹ نے پورکایستھ اور چکرورتی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور پولیس ریمانڈ کو برقرار رکھا۔ یہ دونوں 10 اکتوبر سے عدالتی حراست میں ہیں۔


خیال رہے کہ 3 اکتوبر کو دہلی پولیس نے نیوز کلک کے دفتر اور نیوز پورٹل کے ایڈیٹرز اور صحافیوں کی رہائش گاہوں سمیت متعدد چھاپوں کے بعد دونوں کو گرفتار کیا تھا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے درخواستوں کو مسترد کیے جانے کے بعد پورکایستھ پیر کو سپریم کورٹ پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔