ای ڈی چیف کو تیسری بار سروس ایکسٹینشن ملنے کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز کو جاری کیا نوٹس

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سنجے کمار مشرا کی سروس میں توسیع جمہوری عمل کو تباہ کر رہا ہے، کئی اہل افسران ہیں جو ای ڈی چیف عہدہ کے لیے اہل ہیں اور انھیں تقرری کے مواقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔

ای ڈی آفس، تصویر آئی اے این ایس
ای ڈی آفس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہ سنجے کمار مشرا کو دیے گئے تیسرے سروس ایکسٹینشن کو چیلنج پیش کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی اور وکرم ناتھ نے کہا کہ چھ ہفتہ میں نوٹس کا جواب داخل کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر کے ذریعہ داخل عرضی پر مرکز، ای ڈی ڈائریکٹر اور سی وی سی کمیشن سے جواب مانگا ہے۔

وکیل ورون ٹھاکر اور ششانک رتنو کے ذریعہ داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ مشرا کی مدت کار میں توسیع ملک کے جمہوری عمل کو تباہ کر رہا ہے۔ کئی اہل افسران ہیں جو ای ڈی چیف کے عہدہ پر تقرری کے لیے اہل ہیں اور انھیں سی وی سی ایکٹ کے تحت مقررہ عمل کے مطابق تقرری کے مواقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔


عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ نمبر 2 (مشرا) کی مدت کار کو ایک سال کی مدت کے لیے نہیں بلکہ اصل تقرری دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ ایسے معاملوں کی زیر التوا جانچ کی آڑ میں، جن کا سرحد پار اثر ہے، ای ڈی کی مدت کار وقت وقت پر نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ آگے کہا گیا ہے کہ مرکز اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ای ڈی کا غلط استعمال کر جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

عرضی دہندہ نے دلیل دی کہ عدالت عظمیٰ کے ایک حکم کے باوجود کہ مشرا کو کوئی ایکسٹینشن نہیں دیا جائے گا، پھر بھی حکومت نے انھیں 17 نومبر 2021 سے 17 نومبر 2022 تک دوسرا ایکسٹینشن دیا۔ اس واقعہ کے بعد عرضی دہندہ نے عرضی داخل کی۔ 18 نومبر کو سپریم کورٹ کے جج سنجے کشن کول نے ای ڈی ڈائریکٹر کے لیے پانچ سال تک کی توسیع کی اجازت دینے والے ترمیمی قانون کو چیلنج دینے والی عرضیوں کے ایک بنچ کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔


کانگریس لیڈروں رندیپ سنگھ سرجے والا اور ٹھاکر، اور ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور ساکیت گوکھلے کے ذریعہ داخل عرضیوں میں ای ڈی ڈائریکٹر کے ایکسٹینشن کو چیلنج دیا گیا ہے۔ 5 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے وی وشوناتھن کو موجودہ ای ڈی ڈائریکٹر مشرا کی مدت کار کے لیے دیے گئے ایکسٹینشن کی اہلیت کو چیلنج دینے والی عرضیوں کے سلسلے میں نیائے متر مقرر کیا تھا۔

عرضی دہندگان نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار کے لیے 5 سال تک کے ایکسٹینشن کی اجازت دینے کے لیے سی وی سی ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کر کے مشرا کو دیا گیا ایکسٹینشن عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔