کیا یدی یورپا کی کرسی بچے گی؟ سپریم کوٹ میں فیصلہ آج

واضح اکثریت نہ ہونے کے باوجود کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا کی طرف سے بی جے پی رہنما یدی یورپا کو حکومت سازی کی دعوت دینے اور حلف دلوانے کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت ہونے جا رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

تمام آئینی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی جے پی رہنما بی ایس یدی یورپا کو وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف تو دلوا دیا لیکن ابھی ان کو لے کر تذبذب کی صورت حال برقرار ہے۔ جوکہ انہیں آج صبح 10.30 بجے سپریم کورٹ میں ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس اکثریت کے لئے ضروری ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جمعرات کو انہیں حلف دلوایا گیا لیکن ان کے حلف لینے سے تقریباً 4 گھنٹے قبل سپریم کورٹ نے نصف رات سے صبح 5 بجے تک چلی سنوائی میں حکم دیا تھا کہ یدی یورپا جمعہ کی صبح عدالت کھلتے ہی اپنے حامی ارکان اسمبلی کی فہرست دستیاب کرائیں۔

سپریم کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت 3 ججوں کی بنچ کرے گی۔ اس بنچ میں جسٹس اے کے سیکری، جسٹس اشوک بھوشن اور جٹس ایس اے بوڈبے شامل ہیں۔ یدی یورپا کو سپریم کورٹ میں اپنے وہ دنوں لیٹر بھی سونپنے ہیں جو انہوں نے 15 اور 16 مئی کو گورنر کو سونپے تھے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں 222 سیٹوں پر انتخابات ہوئے تھے جن میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78 اور جے ڈی ایس کو 38 سیٹیں حاصل ہوئیں۔

میڈیا میں خبر تھی کہ دو آزاد امیدواروں میں سے ایک نے بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا لیکن جمعرات کے روز اس ارکان اسمبلی کو اسمبلی کے سامنے کانگریس اور جے ڈی ایس کی طرف سے دئیے گئے دھرنے میں دیکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 May 2018, 9:20 AM