شراب کی ہوم ڈلیوری: حکم جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز شراب کی ہوم ڈلیوری اور شراب کی فروخت کے دوران دکانوں پر سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے ریاستوں کو حکم جاری کرنے سے متعلق عرضی پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز شراب کی ہوم ڈلیوری اور شراب کی فروخت کے دوران دوکانوں پر سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے ریاستوں کو حکم جاری کرنے سے متعلق عرضی پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے اگرچہ شراب کی ہوم ڈلیوری پر حکومت کو غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دیپک سائی کی دلائل سننے کے بعد جسٹس بھوشن نے کہا کہ ریاستی حکومتیں شراب کی فروخت کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑانے پر روک لگانے پر توجہ دے رہی ہیں، ایسے میں عدالت عظمی اس معاملے پر کوئی دخل نہیں دے گی۔


عرضی گزار نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ ضروری ہے، لیکن شراب کی دکانوں پر زبردست بھیڑ ہے۔ سوشل ڈسٹنسنگ کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے، ایسے میں شراب کی دکانوں پر شراب نہ فروخت کرکے ہوم ڈلیوری کا انتظام کیا جائے۔

عرضی میں مرکزی حکومت کے اس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عرضی گزار نے نوٹی فکیشن پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے صلاح دی کہ سوشل ڈسٹنسنگ بنائے رکھنے کے لئے ریاستی حکومتیں شراب کی ہوم ڈلیوری پر غور کرسکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔