گجرات فسادات میں مودی کو کلین چٹ کے خلاف عرضی پر سماعت 4 ہفتہ بعد

ایس آئی ٹی گجرات فسادات معاملہ میں اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے نریندر مودی کو کلین چٹ دے دی تھی جس کے خلاف ذکیہ جعفری نے عرضی داخل کی ہے۔ سپریم کورٹ 4 ہفت بعد اس پر سماعت کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے 15 جنوری کو واضح کر دیا ہے کہ 2002 کے گودھرا فسادات سے جڑے معاملوں میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ کے خلاف داخل عرضی پر چار ہفتہ بعد سماعت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایس آئی ٹی کی جانب سے نریندر مودی کو کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ اسی کلین چٹ کو ذکیہ جعفری نے ایک عرضی داخل کر چیلنج کیا ہے۔

دراصل گودھرا فساد کے دوران کئی اندوہناک واقعات پیش آئے تھے جن میں سے ایک کا تعلق ذکیہ جعفری کے شوہر اور ہلاک سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سے ہے۔ ذکیہ جعفری نے اس معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے 5 اکتوبر 2017 کے حکم کو چیلنج پیش کیا ہے۔ اس حکم میں ایس آئی ٹی کے فیصلے کے خلاف داخل ان کی عرضی کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

یہ معاملہ سماعت کے لیے جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اجے رستوگی کی بنچ کے سامنے آیا تھا۔ عرضی دہندہ کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ انھوں نے سماعت ملتوی کرنے کی گزارش کی ہے۔ بنچ نے اس تعلق سے کہا کہ ’’آپ چار ہفتہ مانگ رہے ہیں اور ہم آپ کو چار ہفتہ دیتے ہیں۔ معاملے کو چار ہفتہ بعد لسٹیڈ کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔