آوارہ کتوں کا بچوں بزرگوں پر حملہ تشویشناک، سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا

جسٹس جے بی پاردیوالا اور آر مہادیون نے کہا کہ اخبار میں کتے کے کاٹنے سے جڑی دل دہلا دینے والی خبر چھپی تھی۔ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ فیصلے کو نیوز رپورٹ کے ساتھ سی جے آئی کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا (فائل تصویر)</p></div>

کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا (فائل تصویر)

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے کئی علاقوں میں کتوں کی دہشت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ آئے دن کہیں نہ کہیں سے کتوں کے کاٹنے کی خبریں سامنے آ ہی جاتی ہیں، جس سے ریبیز نامی جان لیوا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب اس سنگین معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو ججوں کی بنچ نے اس کی سنوائی کی۔

جسٹس جے بی پاردیوالا اور آر۔ مہادیون نے کہا کہ آج کے اخبار میں کتے کے کاٹنے سے جڑی دل دہلا دینے والی خبر چھپی تھی۔ یہ معاملہ بہت پریشان کرنے والا اور تشویشناک ہے۔ ’انگلش ڈیلی‘ کے دہلی شمارے میں کتے کے کاٹنے پر کئی جھنجھوڑ دینے والے اعداد و شمار موجود تھے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہر دن شہر اور اس کے باہری علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے سینکڑوں معاملے سامنے آ رہے ہیں، جس سے ریبیز ہو رہا ہے اور بالآخر بچے اور بزرگ اس خوفناک بیماری کے شکار ہو رہے ہیں۔

بنچ نے کہا، ’’ہم اس خبر پر از خود نوٹس لیتے ہیں۔ مناسب حکم کے لیے اس فیصلے کو نیوز رپورٹ کے ساتھ ہندوستان کے چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا جائے۔‘‘


واضح رہے کہ دہلی کے سلطان پور کے پُٹھ خرد گاؤں میں گزشتہ دنوں آوارہ کتے کے کاٹنے کے 24 دن بعد ایک 6 سال کی بچی کی موت ہو گئی تھی۔ بچی اپنی موسی کے گھر جا رہی تھی تبھی آوارہ کتے نے حملہ کر دیا۔ بچی کو کئی جگہ سنگین چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد رشتہ دار فوراً بچی کو امبیڈکر اسپتال لے کر پہنچے۔ یہاں پر بچی کو کتے کے کاٹنے کے بعد دو انجیکشن لگائے گئے۔ اس دوران پھر بچی کو دوسرے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کی 20 دن کے بعد حالت بگڑنے لگی اور 23 جولائی کو اس نے دم توڑ دیا۔

حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2024 کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 37 لاکھ سے زیادہ معاملے اور ریبیز کی وجہ سے 54 مشتبہ اموات درج کی گئی ہیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کے وزیر ایس پی سنگھ بگھیل نے بتایا کہ 2024 میں کتوں کے کاٹنے کے کُل 3717336 معاملے تھے جبکہ ریبیز سے مشتبہ طور پر 54 اموات ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔