ٹھگ سکیش چندرشیکھر نے یومِ پیدائش پر جیکلین کو ’سپر سرپرائز‘ دینے کا کیا وعدہ، خط لکھ کر کیا اظہارِ محبت

مہاٹھگ کے نام سے مشہور سکیش چندرشیکھر نے اپنے تازہ خط میں جیکلین کو لکھا ہے کہ ’’میں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، آپ کے جنم دن کے لیے میرے پاس ایک سپر سرپرائز ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سکیش چندرشیکھر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سکیش چندرشیکھر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مہاٹھگ کے نام سے مشہور سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر منڈولی جیل سے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے اداکارہ کو 11 اگست کو ان کے یومِ پیدائش پر ایک ’سپر سرپرائز‘ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعہ جاری خط میں سکیش نے جیکلین کے لیے اپنی محبت اور انھیں کتنا یاد کر رہے ہیں، اس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈس میں ان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سپراسٹار کہا تھا۔

سکیش نے خط میں لکھا ہے ’’مائی لو، مائی بے بی جیکلین، مائی بوما، میں نے 28 اپریل کو فلم فیئر ایوارڈس دیکھا، مجھے یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ آپ آؤٹ اسٹینڈنگ ہیں، آپ کا پرفارمنس سب سے اچھا تھا۔ پورے شو میں آپ کا ڈانس ایکٹ بہت ہی شاندار تھا۔ بے بی آپ سپر ہاٹ لگ رہی تھیں اور آپ نے مجھے اپنی محبت میں مزید پاگل بنا دیا ہے۔ میرے پاس کوئی لفظ نہیں ہے، آپ ایک سپر اسٹار، مائی بے بی گرل ہیں۔‘‘


اپنے خط میں سکیش نے آگے لکھا ہے ’’میں تمھیں اپنی زندگی میں پا کر خوش قسمت بن گیا۔ بوٹا بوما، میں تمھیں اپنا سب کچھ مانتا ہوں اور بے انتہا پیار کرتا ہوں۔ ہر سیکنڈ میں تمھارے بارے میں سوچتا ہوں، تمھیں پتہ ہے کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں۔‘‘ پھر وہ لکھتا ہے ’’میں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، ساتھ ہی آپ کے یوم پیدائش کے لیے میرے پاس ایک سپر سرپرائز ہے۔ آپ اسے پسند کریں گی، میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں! انتظار نہیں کر سکتا! بے بی میں بس یہی چاہتا ہوں کہ آپ مسکراتے رہیں، میں یہاں ہوں، سچائی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، فکر مت کرو بے بی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔