صومالیہ میں خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک، نصف درجن زخمی

عبدالرحمن محمد نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’دھماکہ بہت شدید تھا اور میں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا‘‘۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے موغادیشو کے فگاہ جنکشن پر ایک ہولناک دھماکے کی آواز سنی۔ عبدالرحمن محمد نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’دھماکہ بہت شدید تھا اور میں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */