بجنور: داروغہ میں کورونا کی تصدیق، ایک کلومیٹر کا علاقہ سیل، تھانہ منتقل

تھانہ کے ایک کلومیٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن کو کچھ کلومیٹر دور واقع پولیس چوکی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں اب تک 60 افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

بجنور: اترپردیش کے بجنور میں واقع نہٹور پولیس اسٹیشن میں ایک داروغہ میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد تھانہ کے ایک کلومیٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا، ساتھ ہی تھانہ کو دوسری جگہ منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، 60 افراد کو کوارنٹائن بھی کر دیا گیا ہے۔

بجنور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سنجے کمار نے بتایا کہ ’’نہٹور میں ایک سب انسپکٹر پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد، تھانے میں موجود تمام لوگوں کا معائنہ کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، 4 دیگر افراد کو مکمل طور پر ہوم کوارنٹائن کے لئے بھیجا گیا ہے۔‘‘ ایس پی نے بتایا کہ ’’مزید افراد کی خون کی رپورٹ دو دن بعد جاری کی جائے گی اس کے بعد پتہ چلے گا۔ فی الحال ہمارے یہاں ایک شخص پازیٹو ہے۔‘‘


تھانہ کے ایک کلومیٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن کو کچھ کلومیٹر دور واقع پولیس چوکی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں اب تک 60 افراد کو الگ الگ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’تھانہ کو سینیٹائز کرنے کے بعد اسے سیل کیا گیا ہے۔ احتیاط کے طور پر فی الحال کسی پولیس اہلکار یا شکایت کنندہ کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ متبادل انتظامات کے لئے پولیس اسٹیشن کو پولیس چوکی منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ علاقے کے 40 ملازمین کی بھی جانچ کی گئی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔