منظور شدہ نہیں ہے مہاراشٹر کی ’ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس‘، یو جی سی نے طلبا کو کیا متنبہ

یو جی سی نے طلبا کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس، وردھا (مہاراشٹر) میں داخلہ نہ لیں، کیونکہ اس یونیورسٹی کو کسی طرح کی منظوری حاصل نہیں ہے۔

یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس
یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یو جی سی نے طلبا کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس، وردھا (مہاراشٹر) میں داخلہ نہ لیں، کیونکہ اس یونیورسٹی کو کسی طرح کی منظوری حاصل نہیں ہے۔ یو جی سی نے اس ادارے کو غیر منظور شدہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ یو جی سی ایکٹ 1956 کی خلاف ورزی ہے۔

یو جی سی کے ذریعہ 19 جولائی 2022 کو جاری ایک پبلک نوٹس کے مطابق مہاراشٹر کے وَردھا میں واقع ’ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس (اے ورچوئل میٹا یونیورسٹی)‘ کے ذریعہ یو جی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی کورسز/پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ کمیشن کے نوٹس کے مطابق واقع ’ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس‘ نہ تو یونیورسٹی کی فہرست میں شامل ہے اور نہ ہی اسے یو جی سی قوانین کے مطابق ڈگری دینے کی اتھارٹی ہے۔


رپورٹ کے مطابق یو جی سی سے اس فرضی یونیورسٹی کو ’سیلف اسٹائلڈ انسٹی ٹیوشن‘ قرار دیتے ہوئے سبھی اسٹوڈنٹس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ’ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس‘ میں داخلہ نہ لیں۔ ساتھ ہی یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین کی طرف جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ نہ تو یو جی سی کے متعلقہ ضابطوں کے مطابق قائم کیا گیا ہے اور نہ ہی اپنے نام میں یونیورسٹی لفظ کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔