دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں طالب علم کا چاقو سے قتل، ملزم فرار، پولیس تلاش میں مصروف

دہلی پولیس کے مطابق نکھل کی گرل فرینڈ کے ساتھ ایس او ایل کے ایک طالب علم نے بدسلوکی کی تھی۔ وہی طالب علم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آج کالج کے گیٹ کے باہر نکھل سے ملا اور اس کے سینے میں چھرا گھونپ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>چاقو سے قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چاقو سے قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ (SOL) کے بی اے (آنرز) کے پہلے سال کے پولیٹیکل سائنس کے ایک 19 سالہ طالب علم کو آریہ بھٹہ کالج کے باہر تین افراد نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ انہیں چرک پالیکا اسپتال سے اس واقعہ کے حوالے سے کال موصول ہوئی تھی۔ فون کرنے والے نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک طالب علم کو سینے پر چھریوں کے شدید زخموں کے ساتھ اسپتال میں لایا گیا ہے، حالانکہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے کہا، ایک ٹیم بھیجی گئی اور معلوم ہوا کہ پچھم وہار کے رہنے والے نکھل چوہان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسے آریہ بھٹہ کالج سے لایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ پر، پولیس کو معلوم ہوا کہ نکھل اسکول آف اوپن لرننگ (SOL) میں بی اے (آنرز) پولیٹیکل سائنس کے پہلے سال کا طالب علم تھا۔ تقریباً سات دن پہلے ایس او ایل کے ایک طالب علم نے کالج میں نکھل کی گرل فرینڈ کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔


افسر نے بتایا کہ آج تقریباً 12.30 بجے وہی طالب علم جس نے نکھل کی گرل فرینڈ کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، نکھل کو اپنے تین دوستوں کے ساتھ کالج کے گیٹ کے باہر ملا اور اس کے سینے میں چھرا گھونپ دیا۔ پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال ملزمان فرار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔