وائس چانسلر کے ساتھ گالی گلوج کرنے والے طلبا لیڈر غیاث الدین منڈل گرفتار

غیاث الدین منڈل نامی نوجوان کو کچھ دن پہلے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ اپنا بدلہ لینے کے لیے نکالے گئے طلبارہنما نے وائس چانسلر محمد علی پر حملہ کر دیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ گالی گلوج اور انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دینے والے طلبا لیڈر غیاث الدین منڈل کو ٹیگنو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔غیاث الدین منڈل اور ان کے ساتھیوں پر وائس چانسلر کے گھر میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے اور دھمکی دینے کے الزامات ہیں۔

اس واقع کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے (یواین آئی اس ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کرتاہے) اس میں غیاث الدین وائس چانسلر کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں۔غیاث الدین کا تعلق مبینہ طور پر ترنمول کانگریس کے طلبا تنظیم ترنمول چھاتر پریشد سے ہے۔


عالیہ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق وائس چانسلر محمد علی کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ غیاث الدین منڈل نامی نوجوان کو کچھ دن پہلے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ اپنا بدلہ لینے کے لیے نکالے گئے طلبارہنما نے وائس چانسلر محمد علی پر حملہ کر دیا۔

طالب علم رہنما غیاث الدین منڈل نے وائس چانسلر محمد علی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کے گال پر تھپڑ ماروں گا۔ مجھے بہت تھپڑ لگتے ہیں۔ میں آپ سے پوچھوں گا کہ آپ کے کتنے بیٹے ہیں۔اس کے بعد ہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد سے ہی تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


ترنمول چھاترا پریشد کے ریاستی صدر ترننکور بھٹاچاریہ نے کہا کہ ملزم پارٹی کا کارکن نہیں ہے۔ وائس چانسلر محمد علی نے کہا کہ ”میں نے مدد کے لیے پولیس کو فون کیا تھا۔قبل ازیں ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ”ہم کبھی بھی ایسی کسی بھی چیز کی حمایت نہیں کریں گے۔پواس معاملے میں کارروائی کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */