کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کریں، اشوک گہلوت کی عوام سے اپیل

اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا کی اس دوسری لہر میں آنے والے زیادہ تر مریض بغیر علامت والے ہیں۔ پہلے مریض میں علامت نظر آتی تھی جس سے ان کی شناخت کرکے کوارنٹائن کرنا آسان تھا۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے مریضوں کے سبب پھر کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلے سے خطرناک ہو گیا ہے، ایسے میں سبھی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں سبھی سے پھر اپیل کرتا ہوں کہ ماسک لگانے، ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹینسنگ قائم رکھنے کے پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ تھوڑی سی لاپرواہی بھی کسی کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا کی اس دوسری لہر میں آنے والے زیادہ تر مریض بغیر علامت والے ہیں۔ پہلے مریض میں علامت نظر آتی تھی جس سے ان کی شناخت کرکے کوارنٹائن کرنا آسان تھا۔ بغیر علامت والے مریضوں کی شناخت بغیر ٹیسٹ کے مشکل ہے۔ ایسے مریض کو از خود متاثر ہونے کا بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ بغیر علامت والے مریض، معلومات کی کمی میں بغیر پروٹوکال پر عمل درآمد کے گھومتے رہتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں میں تیزی سے وائرس پھیلتا ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو کووڈ پروٹوکال پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے لیکن عوام کووڈ پروٹوکال پرعمل درآمد میں لاپرواہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 16 فروری کو ایک دن میں کورونا کے محض 60 نئے کیسز آئے تھے لیکن جمعرات یکم اپریل کو 1350 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 23 فروری کو مجموعی طور پر ففعال کیسز 1195 رہ گئے تھے لیکن یکم اپریل کو یہ تعداد بڑھ کر 9563 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */