مہاراشٹر، گجرات میں تین جون تک سمندری طوفان دستک دے سکتا ہے

محکمہ موسمیات نے یکم جون کو لکش دیپ، کیرالہ او ر ساحلی کرناٹک کے بیشتر مقامات پر درمیانی سطح سے لیکر تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بحیرہ عرب اور لکش دیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بننے کی وجہ سے سمندری طوفان کے اٹھنے اور اس کے تین جون تک مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں دستک دینے کا اندیشہ ہے۔

ہندستانی محکمہ موسمیات محکمہ (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ صبح جنوب۔ مشرق او ر مشرق۔ وسطی بحیر سمندر او رلکش دیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بن گیا ہے اور اس کی وجہ سے سمندری طوفان کے اٹھنے کا اندیشہ ہے۔ بحیر ہ عرب اور لکشدیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بننے کی وجہ سے اتوار کو کونکن اور گوا میں درمیانہ سے لیکر تیز بارش ہوئی۔


محکمہ موسمیات نے 31مئی اور یکم جون کو لکش دیپ، کیرالہ او ر ساحلی کرناٹک کے بیشتر مقامات پر درمیانی سطح سے لیکر تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31مئی کو جنوبی کونکن اور گوا میں کچھ مقامات پر ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ دو اور تین جون کو بھی کونکن اور گوا کے کچھ مقامات پر ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔