شیئر بازار میں تیزی، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس 900 پوائنٹس اچھلا، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ

آٹو سیکٹر میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی ایس ای پر ماروتی کے شیئر قریب 8 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ وہیں بجاج فائنانس کے شیئروں میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

جی ایس ٹی ریفارم پر وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد ہندوستانی شیئر بازار میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ پیر کو ہندوستانی شیئر بازار تقریباً 900 پوائنٹس سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ کھلا۔ بازار کا اہم انڈیکس سینسیکس صبح 9 بج کر 25 منٹ تک قریب 940 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81,538.76 پر ٹریڈ کر رہا تھا وہیں نفٹی بھی قریب 320 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24950 پر کاروبار کر رہا تھا۔ لیکن کچھ وقت بعد بازار میں ریکارڈ ریلی دیکھی گئی اور سینسیکس 1100 پوائنٹس کو عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں نے شروعاتی کاروبار میں ہی 10 منٹ کے اندر تقریباً 556,660.86 کروڑ روپے کما لیے۔

گزشتہ کئی دنوں سے گلوبل ٹینشن کے درمیان بازار کی رفتار کم و بیش ایسی ہی رہی ہے۔ ہندوستانی شیئر بازار میں اتار چڑھاؤ کا دور جاری ہے۔ گزشتہ کاروباری دن یعنی جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار کے انڈیکس معمولی سبقت کے ساتھ بند ہوئے اور بنچ مارک نفٹی 24600 کی سطح سے اوپر بند ہوا۔ سینسیکس 57.75 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد بڑھ کر 80,597.66 پر بند ہوا تھا۔ لیکن آج کھلتےہ ی بازار نے 900 پوائنٹس سے زیادہ کی چھلانگ لگا دی۔


ہندوستانی شیئر بازار کھلا تو قریب 900 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی لیکن 10 منٹ کے اندر ہی اس نے اپنی رفتار تیز کر لی۔ سینسیکس 30 منٹ میں ہی 1100 پوائنٹس کے قریب چلا گیا۔ اس دوران سینسیکس کی ٹاپ-30 کمپنیوں میں بھی ہلچل دیکھنے کو ملی۔

خبر لکھے جانے تک آٹو سیکٹر میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی ایس ای پر ماروتی کے شیئر قریب 8 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ وہیں بجاج فائنانس کے شیئروں میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اگر سینسیکس پر ٹاپ لوزرس کی بات کریں تو مارکیٹ کی ریلی کے درمیان بھی اٹیسی، ایل ٹی اور سن فارما کے شیئروں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔