شیئر بازار میں زبردست تیزی، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس 780 پوائنٹس اچھلا، نفٹی 25000 کے پار

سینسیکس اپنے پچھلے بند 81721 کے مقابلے 81,928.95 پر کھلا جبکہ نفٹی نے  24,919.35 پر کاروبار کی اوپننگ لی۔ ہندوستان کے چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے کا اثر شیئر بازار میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے کا اثر شیئر بازار میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ ہفتہ کے پہلے کاروباری دن پیر کو کھلنے کے ساتھ ہی بامبے اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئروں والے سینسیکس (بی ایس ای سینسیکس) میں 780 پوائنٹس سے زیادہ کی اُچھال آئی۔ وہیں دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای نفٹی) بھی طوفانی تیزی کے ساتھ کھلا اور 25000 کے پار نکل گیا۔

پیر کو شیئر بازار جیسے ہی کھلا سینسیکس اپنے پچھلے بند 81721 کے مقابلے میں زبردست تیزی دکھاتے ہوئے 81,928.95 پر کھلا اور محض کچھ منٹوں میں ہی 780 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 82,492 پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ وہیں نفٹی نے گزشتہ بند 24,853.15 کے مقابلے میں اچھال لیتے ہوئے 24,919.35 پر کاروبار کی اوپننگ لی اور پھر اچانک 25000 کے اعداد و شمار کو عبور کر گیا۔


ہندوستانی شیئر بازار کے لیے پہلے سے ہی عالمی پیمانے پر مثبت اشارے مل رہے تھے۔ ایشیائی بازاروں کی بات کی جائے تو جاپان کے نیکئی انڈیکس سے لے کر جنوبی کوریا کے کوسپی تک قریب ایک فیصد کی شروعاتی تیزی دیکھی گئی تو وہیں دوسری طرف گفٹ نفٹی شروعاتی کاروبار میں 105 پوائنٹس کی اچھال کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

شیئر بازار میں تیزی کے درمیان تازہ اطلاع کے مطابق بی ایس ای سینسیکس کی 30 لارج کیپ اسٹاکس میں سے 29 میں تیزی کے ساتھ کاروبار جاری تھا۔ اس درمیان 10 سب سے زیادہ  تیزی دکھانے والے شیئر میں ایم اینڈ ایم، ٹاٹا موٹرس، ٹائٹن، این ٹی پی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مڈ کیپ زمرے میں سُزلون، آر وی این ایل کے شیئر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اسمال کیپ زمرے میں گوداوری بایو ریفائنریز، کنٹرول پرنٹ، ٹارزنس کے شیئرس چھلانگ لگا کر کاروبار کر رہے ہیں۔


غور طلب ہے کہ ہندوستان اب جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ ہفتہ کو نیتی آیوگی کے سی ای او وی وی آر سبرامنیم نے یہ اطلاع دی تھی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی 10 ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ گلوبل اور اقتصادی ماحول ہندوستان کے موافق بنا ہوا ہے اور میں جب بول رہا ہوں تب تک ہم دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہیں۔ آج ہم 4 ہزار ارب ڈالر (4 ٹریلین ڈالر معیشت) کی معیشت بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔