شیئر بازار میں اُچھال، سینسیکس 80000 کے پہنچا پار، نفٹی نے بھی لگائی چھلانگ
پیر کو شیئر بازار تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سینسیکس 1074 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 80288 پر پہنچ گیا ہے جبکہ نفٹی 302 پوائنٹس کی بڑی سبقت کے ساتھ 24341 پر ہے۔

شیئر بازار نے زبردست اُچھال لی ہے۔ سینسیکس 1074 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 80288 پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں نفٹی نے بھی تیزی دکھاتے ہوئے تہری سنچری مکمل کرلی ہے اور 302 پوائنٹس کی بڑی سبقت کے ساتھ 24341 پر پہنچ گیا ہے۔ بینک نفٹی سے لے کر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام تک سیکٹوریل انڈیکس ہرے نشان پر ہے۔ فارما، پی ایس یو بینک، ہیلتھ کیئر میں دو فیصد سے زیادہ کی تیزی ہے۔ آئل اینڈ گیس میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز میں تقریباً 4 فیصد سے زیادہ کا اُچھال آیا ہے اور یہ سینسیکس ٹاپ گینر ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ہی قیادت میں ہندوستانی شیئر بازار میں زبردست اُچھال نظر آ رہا ہے۔ شروعاتی کاروبار میں ہی سینسیکس تقریباً 800 پوائنٹس سے زیادہ نمبروں کی سبقت بنا کر 80000 کے پار پہنچ گیا تھا جبکہ نفٹی 229 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 24268 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
دلال اسٹریٹ میں تیزی کے دور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز، ایم اینڈ ایم اور دیگر اہم شیئروں جیسے ہیوی ویٹ شیئروں میں مضبوط فائدہ سے بڑھاوا مل رہا ہے۔ اہم بینکنگ اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں کے شیئر بھی تیزی سے بڑھے، جس سے بازار کی اوپر کی طرف رفتار کو مزید تقویت ملی۔
اگر عالمی بازار کی بات کی جائے تو پیر کو گفٹ نفٹی 24232 کے قریب کاروبار کر رہا ہے جو پچھلے سیشن کے نفٹی فیوچرس کلوز کے مقابلے 93 پوائنٹس کا پریمیم ظاہر کر رہا ہے۔ امریکی بازار میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا کے پیسکف انڈیکس 0.1 فیصد چڑھا ہے جبکہ جاپان کے نیکئی میں 22 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد کی سبقت دکھی۔ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی بازار سبقت کے ساتھ بند ہوا تھا۔ اس کی وجہ ہے کہ ٹیرف پر ٹرمپ کی نرمی اور روس-چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کے اشارے نے سرمایہ کاروں کے بھروسے کو بڑھانے کا کام کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔