’لوگوں کی زندگی بچانا شبیہ بنانے سے زیادہ ضروری‘ مودی حکومت کو انوپم کھیر نے بھی نہیں بخشا!

فلم اداکار انوپم کھیر جن کی اہلیہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اوروہ خود مودی کا دفاع کرتے نہیں تھکتے انہوں نے موجودہ حالات میں حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

انوپم کھیر / آئی اے این ایس
انوپم کھیر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر جووزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے انہوں نے کورونا کےموجودہ بحران میں حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےاس بحران کےدوران حکومت پھسل گئی ہےاور حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔انوپم کھیر نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہ کہیں ناکام ہوئی ہےاور انہیں اس وقت سمجھنا چاہئے کہ شبیہ بنانے سے زیادہ لوگوں کی زندگی بچانا ہے۔

اے بی پی نیو ز پر شائع خبر کےمطابق انوپم کھیر نےایک ٹی وی چینل کو دئےگئےانٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔ انوپم کھیر سےجب حکومت کی شبیہ بنانےکی کوشش اور اسپتالوں میں ضروری دواؤں کی قلت اور ندیوں میں بہتی لاشوں کو لےکر سوال پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ’’مجھے لگتا ہے کہ زیادتر معاملوں میں تنقید درست ہےاور حکومت کے لئے یہ ضروری ہےکہ وہ اس موقع پر ایسا کام کرے جس کے لئے ملک کےعوام نے اسے منتخب کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ صرف غیر حساس شخص ہی ایسے حالات سےاثر انداز نہیں ہوگا ۔ ندیوں میں بہتی لاشیں ، لیکن دوسری سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ان حالات کااپنے فائدہ کے لئےاستعمال کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔‘‘


انوپم کھیر نےاس انٹرویو میں بڑی باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہیں نہ کہیں یہ اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی توجہ شبیہ بنانےپر زیادہ ہے۔ساتھ میں جب انہوں نے یہ کہا کہ ایک غیر حساس شخص ہی ایسے حالات سےاثر انداز نہیں ہوگا تو ان کے اس بیان نے پوری مودی حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انوپم کھیر نے اس میں مزید کہا کہ ’’ہمیں شہری کو طور پر غصہ کرناچاہئے اور جو کچھ ہوا ہے اس کے لئے حکومت کوذمہ دار ٹھہرانا اہم ہے۔‘‘ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا دراصل حکومت کے خلاف ان کے غصہ کو ظاہر کرتا ہے۔

انوپم کھیر کےایسے بیان سے عوام کے ایک بڑے طبقہ میں حیرانی ہے۔ دو ہفتہ پہلے ہیں کھیر نے کووڈ کنٹرول پر حکومت کی تنقید کے جواب پر ایک کمنٹ کیا تھا ’’آئے گا تو مودی ہی‘‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو کافی ٹرول کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 May 2021, 9:11 AM