ریاستیں کورونا انفیکشن کے ہاٹ اسپاٹ کا جنگی پیمانے پر پتہ لگائیں: مودی

وزیراعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تفصیل سے بات چیت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کے بہت زیادہ حساس جگہوں (ہاٹ اسپاٹ) کا جنگی پیمانے پر پتہ لگانے اور وبا کے پھیلنے پر روک لگانے کی اپیل کرتے ہوئے آج ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ سبھی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کچھ ممالک میں یہ وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے۔

وزیراعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تفصیل سے بات چیت کی۔ پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے نافذ کی گئیں مکمل پابندیوں پر ریاستوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکمل پابندی کے خاتمے کے بعد ریاستوں کو دھیرے دھیرے اس سے باہر آنے کے لئے ایک یکساں پالیسی بنانے پر بھی کام کرنا چاہیے جس سے زندگی کو معمول پر لایا جاسکے۔


وزرائے اعلی سے زمینی حالات کی جانکاری لینے اور ان کے مشورے سننے کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ کرونا کے ہاٹ اسپاٹس کا جنگی پیمانے پر پتہ لگایا جانا چاہیے اوریہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ یہ وہاں سے دوسری جگہ نہ پھیلے۔ پورے ملک میں امن اور نظم قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا نے ہمارے عقیدے اور یقین کو چوٹ پہنچائی ہے اور یہ ہماری زندگی کے لئے خطرہ بن کر آیا ہے۔

اس وبا سے یکجہتی کے ساتھ نمٹنے کے لئے انہوں نے وزرائے اعلی سے ریاست، ضلع، قصبہ اور بلاک سطح پر تمام لیڈروں اور ٖفلاح وبہبود کی تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Apr 2020, 6:40 PM