ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کو ریزرویشن کا فائدہ دلائے، عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھے: کمل ناتھ

ایم پی کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو پسماندہ طبقے کے ساتھ سیاست کرنے کے بجائے ریزرویشن کا فائدہ دلانے کے لیے عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو پسماندہ طبقے کے ساتھ سیاست کرنے کے بجائے ریزرویشن کا فائدہ دلانے کے لیے عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے۔

کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ ہماری حکومت نے ریاست میں او بی سی زمرے کے افراد کی ترقی کے لیے ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کر دیا تھا۔ اس بارے میں عدالت میں کچھ درخواستیں دائر تھیں، ان پر ہی عبوری حکم دیا گیا تھا، دوسری جگہوں پر اس پر کوئی پابندی نہیں تھی۔


انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کانگریس حکومت نے پسماندہ طبقات کے مفاد میں جو فیصلہ کیا تھا اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے اور عدالت میں بھی مضبوط پیروی سے زیر التوا درخواستوں کے معاملے میں بھی پسماندہ طبقے کا مضبوطی سے موقف رکھا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔