سری نگر: حج ہاؤس آکسیجن سے لیس 100 بستروں والے کووڈ کیئر سنٹر میں تبدیل

سری نگر ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے کہا کہ’’حج ہاؤس میں ہم نے آکسیجن سے لیس 100 بیڈوں کا انتظام کیا ہے۔ یہاں مریض بھی بھرتی کئے جا رہے ہیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے سری نگر میں واقع حج ہاؤس کو آکسیجن سے لیس 100 بستروں والے کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ عارضی طور پر کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کئے جانے والے حج ہاؤس میں کووڈ سے متاثر مریض بھرتی ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے ہفتے کو حج ہاؤس کووڈ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر سری نگر سمیت پورے جموں و کشمیر میں بیڈوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کی ہدایت پر ہی کووڈ کیئر سینٹروں میں آکسیجن سے لیس بیڈوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’حج ہاؤس میں ہم نے آکسیجن سے لیس 100 بیڈوں کا انتظام کیا ہے۔ یہاں مریض بھی بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ مزید جگہوں پر بھی ایسا ہی انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آکسیجن کنسنٹریٹرس اور سلنڈر حکومت فراہم کر رہی ہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل جبکہ باقی اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن ان ہی اقدام کی ایک کڑی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */