کشمیر: سری نگر میں تصادم، عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے

کشمیر تصادم / یو این آئی
کشمیر تصادم / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ محاصرے میں کھنموہ علاقے میں سمیر بٹ نامی سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو بھی پھنسا ہوا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ نوگام میں تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے نوگام علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا۔


انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی نے مشکوک مقام کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن تیز کر دیا تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال – بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Mar 2022, 9:11 AM