بابری مسجد تنازعہ حل کرنے کے لئے شری شری روی شنکر کی پہل

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی:گجرات انتخابات کے اعلان کے تین دن بعد یہ خبر آئی ہے کہ آرٹ آف لیونگ کے بانی اور روحانی پیشوا شری شری روی شنکر نے عدالت سے باہر بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملے کو حل کرنے کے لئے اپنی کوششیں شروع کی ہیں۔ آرٹ آ ف لیونگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’’شری شری روی شنکر آچاریہ رام داس نرموہی اکھاڑا سمیت کئی ائمہ اور سوامییوں سے رابطہ میں ہیں اور گرودیو شری شری روی شنکر کا خیال ہے کہ رام مندر مسئلہ کے تعلق سے دونوں فریق کو ساتھ لانے کے لئے اور عدالت سے باہر مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ماحول مناسب ہے‘‘۔ اس تعلق سے یہ خبر بھی گشت کر رہی ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے بھی شری شری کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کرتے ہیں۔ ساتھ میں نام نہ شائع کرنے کی شرط پر یہ بھی کہتے ہیں کہ ملاقات کی جا سکتی ہے اور اس میں کچھ غلط بھی نہیں ہے۔ ادھر کانگریس کے سینئر رہنما ٹام وڈکن نے ایسی کسی بھی پہل کا استقبال کرتے ہوئے کہا ’’ویسے تو معاملہ عدالت میں زیر غور ہے لیکن عدالت نے بھی کہاہے کہ معاملہ عدالت سے باہر بھی حل کیا جا سکتا ہے اور اس تعلق سے شری شری روی شنکر کی جانب مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اگر کوئی پہل ہوئی ہے تو وہ اس کا استقبال کرتے ہیں ۔ اس معاملے کے تمام فریق کو ساتھ بیٹھ کر ایسا حل نکالنا چاہئے جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔’’ کانگریس کے ایک دوسرے رہنما کے ٹی ایس تلسی نے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ یہ بہت اچھا ہے اور کوئی بھی شخص اس میں پہل کر سکتا ہے ‘‘۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس مسئلہ کا حل اگر باہمی رضامندی سے نکل آتا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہو گی مگر اگر اس کو گجرات انتخابات کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں لانے کی کوئی کوشش ہے تو یہ کسی بھی صورت میں مثبت قدم نہیں ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔