سری لنکا: پارلیمنٹ تحلیل، وسط مدتی انتخابات 25 اپریل کو

صدر سکریٹریٹ کی طرف سے جاری خصوصی گزٹ کے مطابق راج پکشے نے پیر کو آدھی رات سے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 14 مئی کو نئی پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوٹابايا راج پکشے نے پیر کو آدھی رات کومقررہ وقت سے تقریباً چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور 25 اپریل کو وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ صدر سکریٹریٹ کی طرف سے جاری خصوصی گزٹ کے مطابق راج پکشے نے پیر کو آدھی رات سے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 14 مئی کو نئے پارلیمنٹ کے اجلاس بلایا ہے۔ انتخابات کے لئے امیدوار 12 سے 19 مارچ کے درمیان نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لئے اس کی مدت کم سے کم ساڑھے چار سال تک مکمل ہونا لازمی ہے۔ موجودہ پارلیمنٹ کا قیام یکم ستمبر 2015 کو عمل میں آیا تھا۔ انتخابات ہونے تک ملک میں وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی قیادت میں ایک نگراں حکومت کام کرتی رہے گی۔ اپریل کے انتخابات میں 1.6 کروڑ رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان کی مجموعی تعداد 225 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */