’سماج میں فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کی کوشش قابل مذمت‘

پارٹی نے کہا ہے کہ 13 مارچ کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جلسے منعقد ہوئے۔ اس میں شامل سبھی لوگوں کا پتہ لگا کر انہیں الگ تھلگ کیا جائے اور سب کی جانچ کی جائے جیسا کوریا اور ہانگ کانگ میں کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے نظام الدین واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے واقعہ کے پیش نظر کورونا کے سلسلے میں سماج اور میڈیا پر فرقہ وارانہ زہر پھیلنے کی زبردست مذمت کی ہے۔

پارٹی پولت بیورو نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ یہ نہایت ہی تشویش اور فکرمندی کی بات ہے کہ تبلیغی جماعت کے کافی لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور انہوں نے مارچ کے وسط میں جلسہ کیا جبکہ اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہونے پر پابندی عائد تھی۔ پارٹی نے تبلیغی جماعت کے لیڈروں پر اس جلسے کے لئے تنقید کی لیکن سوشل میڈیا پر ایک خاص فرقے کے خلاف مہم چلانے کی مذمت بھی کی ہے۔


پارٹی نے کہا ہے کہ 13 مارچ کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جلسے وغیرہ منعقد کیے گئے۔ اس میں شامل سبھی لوگوں کا پتہ لگا کر انہیں الگ تھلگ کیا جائے اور سب کی جانچ کی جائے جیسا کوریا اور ہانگ کانگ میں کیا گیا۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں جانچ کی سہولت ہندوستان سے 241 گنا زیادہ ہے۔ ایسے میں کورونا کے سلسلے میں فرقہ وارانہ زہر پھیلانے سے ہم اس وبا سے لڑ نہیں پائیں گے اور ہم ناکام ہوجائیں گے۔ اس لئے سماج کو صف بندی سے روکا جائے اور افواہیں نہ پھیلائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔