دھرنا دے رہے کھلاڑیوں سے آج پھر ملیں گے وزیر کھیل، فیڈریشن چیئرمین برج بھوشن شام 4 بجے کریں گے پریس کانفرنس

کشتی کھلاڑیوں سے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کی شب اپنی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا

<div class="paragraphs"><p>دھرنا دے رہے کھلاڑی / یو این آئی</p></div>

دھرنا دے رہے کھلاڑی / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کئی طرح کے الزامات عائد کرنے والے کشتی کے کھلاڑی دہلی کے جنتر منتر پر لگاتار دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ریسلنگ کھلاڑیوں سے ناکام مذاکرات کر چکے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر آج جمعہ کو ان سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ کھلاڑی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو دن سے دھرنا دے رہے ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کھلاڑیوں نے جنسی ہراساں سمیت کئی طرح کے الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ کھلاڑی (پہلوان) چیئرمین کو ہٹانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔


مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کی شب اپنی رہائش گاہ پر کشتی کے کھلاڑیوں سے طویل مذاکرات کئے لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔ دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ جمعہ کی شام چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ برج بھوشن شرن سنگھ گونڈا ضلع کے نندنی نگر میں ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں برج بھوشن شرن سنگھ نے پہلوانوں کے الزامات کو سیاسی سازش قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’15 دن پہلے تک پہلوان مجھے کشتی کا بھگوان کہتے تھے لیکن اچانک وہ مجھے ولن کے طور پر دیکھنے لگے۔‘‘ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ وہ 22 جنوری کو اپنی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔