گرمی شروع ہوتے ہی لیموں کی طلب میں زبردست اضافہ، خوردہ بازار میں قیمت 200 روپے کلو

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اس وقت لیموں کی بازار میں آمد کم ہے، جبکہ گرمی شروع ہوتے ہی اس کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں کی قیمت بڑھنی شروع ہو گئی ہے۔

لیموں، تصویر آئی اے این ایس
لیموں، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گرمی شروع ہوتے ہی لیموں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ این سی آر میں خوردہ مارکیٹ میں لیموں کی قیمت 200 روپے فی کلو کے پاس پہنچ گئی ہے، جبکہ ہول سیل کاروباری اسے 150 روپے سے 160 روپے فی کلو کی قیمت پر خوردہ کاروباریوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اس وقت لیموں کی آمد بازار میں کم ہے، جبکہ گرمی شروع ہوتے ہی اس کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لیموں کی قیمت بڑھنی شروع ہو گئی ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 12 میں سبزی فروش مین راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ اس وقت گرمی شروع ہوتے ہی لیموں کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اس حساب سے اس کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہو پاتی۔ اسی لیے لیموں کی قیمت آسمان پر پہنچ جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فی الحال لیموں کی قیمت 200 روپے فی کلو کے آس پاس ہے۔ اس وقت درختوں پر بھی لیموں خشک ہو جاتے ہیں اور مناسب طریقے سے پانی نہ ملنے اور گرمی دھیرے دھیرے بڑھنے کے سبب ان کی پیداوار بھی کم ہو رہی ہے۔ اسی لیے لیموں کی سپلائی میں کمی آ جاتی ہے۔


امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں تک لیموں اور کچھ دیگر سبزیوں کی قیمت بڑھی ہوئی ہی رہے گی، لیکن جلد ہی اس مہنگائی کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پھر بھی عوام کی رسائی سے لیموں اور کچھ دیگر سبزیاں دور ہوتی ہوئی ہی دکھائی دے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔