قوت مدافعت بڑھانے کے لئے گھر کے مطبخ میں موجود مصالحے کارگر!

ڈاکٹر سنگھ بتاتے ہیں کہ قوت مدافعت کی استعداد بڑھانے کے لیے گھر کے مطبخ میں موجود مصالحے کارگر ہیں۔ اسے چائے یا دودھ میں پکا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھانے میں کارگر مصالحے / آئی اے این ایس
قوت مدافعت بڑھانے میں کارگر مصالحے / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اوریا: کورونا کے دور میں امیونٹی یعنی قوت مدافعت بڑھانے میں ’آیوروید‘ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گھریلو تدبیر اس میں زیادہ کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ فی الحال وائرس سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے۔ اسے محض دوا ہی نہیں، بلکہ گھریلو تدابیر سے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ ضلع کے علاقائی آیوروید اور یونانی افسر ڈاکٹر کپتان سنگھ عوام کو کووڈ-19 سے بچنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ بتاتے ہیں کہ قوت مدافعت کی استعداد بڑھانے کے لیے گھر کے مطبخ میں موجود مصالحے کارگر ہیں۔ اسے چائے یا دودھ میں پکا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔ مصالحے میں سونٹھ 50 گرام، چھوٹی پیپر 30 گرام، کالی مرچ 30 گرام، دارچین 100 گرام، تیزپتّا 50 گرام، لونگ 20 گرام شامل کر لیں۔ سونٹھ اور مریٹھی کو کوٹ کر اور تیز بپتے کے ڈنٹھل توڑ کر اور چھوٹی الائچی کو چھلکے سمیت تمام اشیاء کو موٹا (دردرا) پیس لیں۔ جب بھی چائے بنائیں یا دودھ پکائیں اس پاؤڈر کو ایک چمچ ڈالیں۔ ساتھ ہی تلسی، ادرک اور ہلدی بھی ڈالیں۔


ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا ہے کہ کھانے میں مائع اور گرم چیز جیسے سوپ وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ سبزی میں دیسی پکا لال ٹماٹر، شہجن (مُنگا)، مونگ دال، پرول، تروئی، سویابین، پنیر، کریلا وغیرہ کو ترجیح دیں۔ ساتھ ہی سفید نمک کی جگہ سیندھا یا کالا نمک اور چینی کی جگہ پر پرانا گُڑ یا شہد کا استعمال زیادہ کریں۔ ڈاکٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ہر شخص کے لیے بے حد خطرناک ہے۔ یہ کمزور امیونٹی والوں کو بڑی آسانی سے اپنا شکار بناتا ہے لہٰذا سبھی اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */