دہلی میں تیز رفتار تھار پھر بنی جان کی دشمن، شدید ٹکر میں بائک سوار کی موت، ملزم ڈرائیور فرار

عینی شاہدین کے مطابق موتی نگر علاقےمیں تھار ڈرائیور کافی رفتار میں تھا۔ اس نے تھار پر سے توازن کھو دیا اور ٹکر کے بعد فوراً ہی بائک سوار کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں ایک مرتبہ پھر تیز رفتار تھار کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں موتی نگر علاقے میں جمعہ کی دیر رات بے قابو تھار سوار نے ایک بائک سوار کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ وہیں حادثے کے بعد ملزم ڈرائیور تھار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس فی الحال ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

’آج تک‘ کی خبر کے مطابق 40 سالہ بیچو لال کسی کام سے بائک سے جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ موتی نگر علاقے میں پہنچے، ویسے ہی تیز رفتار بے قابو تھاکر سوار نے انہیں ٹکر مار دی۔ جس سے بیچو کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ملزم تھار گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اس واقعہ سے لوگ کافی دہشت میں آ گئے ہیں کیونکہ مسلسل اس طرح کے سڑک حادثے پیش  آرہے ہیں جہاں تیز رفتار گاڑی جان کی دشمن بن رہی ہے۔


حادثے کے سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی دیر رات ایک تھار سوار نے بائک میں ٹکر مار دی۔ جس سے بائک سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کی مدد لے رہی ہے۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق تھار ڈرائیور کافی رفتار میں تھا۔ ملزم نے تھار پر سے توازن کھو دیا تھا۔ ٹکر کے بعد فوراً ہی بائک سوار کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت 40 سال کے بیچو لال کے طور پر ہوئی ہے۔ بیچو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد اس کے اہل خانہ کو اس کی  اطلاع دے دی گئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی موتی نگر کے چانکیہ پوری علاقے میں ایک تھار سوار نے پیدل جا رہے ایک شخص کو کچل دیا تھا، جس سے اس کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ جہاں پر ہوا تھا، وہاں سے راشٹرپتی بھون صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ تھار کے آگے کا پہیہ نکل گیا تھا۔ جانچ میں پتہ چلا تھا کہ ملزم نے تھار اپنے دوست سے لی تھی۔ ساتھ ہی تھار سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔