نئی پارلیمنٹ عمارت کا خصوصی سیشن مفاد عامہ کے مسائل کو ہو وقف:مایاوتی

مایاوتی نے لکھا کمرتوڑمہنگائی،غریبی، بےروزگاری وغیرہ سے نجات اوراندرونی و باہر سیکورٹی  کےمسائل پراگر اجلاس  وقف ہوتا ہے تو لوگوں میں امید کی نئی کرن جاگے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اب سے تھوڑی دیر میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس شروع ہونے والا ہے اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے نئے پارلیمنٹ عمارت میں  اب سے تھوڑی دیر میں شروع ہونے والے  خصوصی اجلاس  کے مفاد عامہ کے مسائل کو وقف ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔

مایاوتی نے کل اپنے کئی ٹوئٹس میں لکھا' نئی پارلیمنٹ احاطے میں آج پرچم کشائی اور کل سے وہاں شروع ہورہے خصوصی سیشن کی سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبار کباد، امید ہےنئی پارلیمنٹ عمارت جمہوریت کی مضبوطی پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت پرست آئین کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے لکھا؛ ویسے کمرتوڑ مہنگائی، غریبی، بے روزگاری، لاچاری وغیرہ سے نجات اور اندرونی و باہر سیکورٹی جیسے ملک و مفاد عامہ کے سلگتے مسائل پر نئے پارلیمنٹ کا سیشن اگر وقف ہوتا ہے تو لوگوں میں امید کی نئی کرن جاگے گی۔ کشمیر میں جوانوں کی شہات کو بھی سنگینی سے لینا ضروری ہے۔‘


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔