راجیو گاندھی کی سالگرہ پر خاص: وہ دور جب ملک زرعی ترقی کی ابھرتی ہوئی طاقت بنا

راجیو گاندھی ملک کے ایسے قائد ہیں جنہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل و دماغ پر اپنی چھاپ چھوڑی اور کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوئے۔

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی / Getty Images
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 77 ویں سالگرہ ہے۔ راجیو ہندوستان کے سب سے کم عمر کے وزیر اعظم تھے۔ ان کی سالگرہ ملک میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں جدید ہندوستان کی تعمیر کی بات جب بھی ہو گی تو راجیو گاندھی کا نام ہی لیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے دور میں ہندوستان کو جدید اور طاقتور دونوں بنانے کے لئے قدم اٹھائے۔یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے اقتصادی اصلاحات کے بیج بوئے ۔ انہوں نے اقتدار کو نیچے تک لے جانے کے لئے پنچائتی راج کو مضبوط کیا ۔


دور اندیش قائد ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کے انفارمیشن ٹیکنولوجی اور ٹیلی مواصالت کے شعبہ میں انقلابی کام کئے۔ یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے تعلیم نظام میں بہتری لانے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی بنانے کی سمت میں قدم اٹھایا۔نوجوانوں کو طاقت دینے کے لئے راجیو گاندھی نے ووٹ ڈالنے کی عمر کو گھٹاکر 21 سے 18 کیا۔ ان کے دور میں ہر شعبہ میں ترقی ہوئی اور ہندوستان زرعی ترقی میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کی شکل میں سامنے آیا۔

راجیو گاندھی ملک کے ایسے قائد ہیں جنہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل و دماغ پر اپنی چھاپ چھوڑی اور کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔