حکومت کا موقف سننے کے بعد سیاسی پارٹیوں کو بھی سنے الیکشن کمیشن:ایس پی
بی جےپی شکست کے خوف سے الیکشن کو موخر کرانے کے لئے کوشاں ہے۔کورونا کا بہانہ بنا کر حکومت اپوزیشن پارٹیوں کو ہراساں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کا جائزہ لینے اگلے ہفتے ریاست کے دورے پر آرہے الیکشن کمیشن سے سماج وادی پارٹی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی قیادت والے اعلی سطح نمائندہ وفد کو حکومت کا موقف سننے کے بعد اس ضمن میں سبھی سیاسی پارٹیوں کی بھی بات سننی چاہئے۔
ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمان رما شنکر راج بھر نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں حکومت کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کا بھی موقف سننا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمیشن سشیل چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم اترپردیش میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے 28تا 30دسمبر تک ریاست کا دورہ کرے گی۔ اس دوران کورونا کے بڑھتے انفکشن کے پیش نظر انتخابات کو موخر کرنے کے الہ آباد ہوئی کورٹ کی اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن اس پہلو کا بھی جانچ کرے گی۔
راج بھر نے کہا کہ بی جےپی شکست کے خوف سے الیکشن کو موخر کرانے کے لئے کوشاں ہے۔کورونا کا بہانہ بنا کر حکومت اپوزیشن پارٹیوں کی ہراسانی جاری رکھنے کا منشی بنارہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ دو دن قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے انتخابات کو موخر کرنے کی اپیل کی تھی۔
راج بھر نے کہا کہ عدالت کو اس معاملے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے بچنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے حکمراں جماعت کو انتخابات کو موخر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔