ویڈیو: بہار میں فریادی سے مالش کرانے والا دروغہ معطل

بہار پولس کے ایک دروغہ کو ڈیوٹی کے دوران مالش کرانا مہنگا پڑ گیا، کیمور, چین پور کے دروغہ جعفر امام کو ایس پی نے معطل کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے کیمور ضلع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اپنی فریاد درج کرانے آئے ایک فریادی سے داروغہ جعفر امام نازیبا سلوک کرتا ہے اور اپنی مالش کرواتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ ویڈیو تھانہ کے اندر کا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس افسران حرکت میں آ گئے اور ضلع کے ایس پی نے دروغہ کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

خبروں کے مطابق، معاملہ کیمور ضلع کے چین پور تھانہ کا ہے۔ جہاں پولس کے پاس اپنی فریاد لے کر پہنچے لوگوں سے داروغہ اپنی خدمت کرا رہا ہے۔ اس دوران داروغہ گالی گلوچ بھی کر رہا ہے۔ وہاں موجود ایک شخص نے داروغہ کی پوری حرکت کی ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

حران کن بات یہ ہے کہ جس وقت یہ پولس والا مالش کرا رہا ہے وہ پولس کی وردی زیب تن کیے ہوئے ہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر فریادی سے کی جا رہی نازیبا زبان بھی سنی جا سکتی ہے۔

اس معاملہ پر کیمور کے ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزم دروغہ جعفر امام کی حرکت سے پولس کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملزم کے خلاف ایس پی نے سخت کارروائی انجام دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔